ڈی ایس پی کی شہید کانسٹیبل کی برسی پر قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل کی تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود چک نمبر 649 گ ب میں شہید کانسٹیبل عبدالرؤف کی برسی پر قبر پر حاضری۔۔۔
پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ساجد محمود سوہل نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا کہ پولیس فورس کے شہدا ہمارا فخر اور سر کا تاج ہیں۔ پنجاب پولیس اپنے شہداء کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی اور انکی دیکھ بھال و سرپرستی کو ہمیشہ اولین ترجیح بنا کر رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments