امانت میں خیانت، شہری کی رقم ہڑپ کر لی گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کی بنیاد پر امانت رکھوائی گئی رقم مبینہ طور پر ہڑپ کر لی گئی۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں ارمان علی نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے بھاری رقم بطور امانت حاصل کی، مگر مقررہ وقت پر واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خردبرد کر لی اور رقم کا مطالبہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments