نثار بخاری کے والد سید الطاف حسین شاہ انتقال کر گئے

نثار بخاری کے والد سید الطاف  حسین شاہ انتقال کر گئے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) دنیا نیوز کے نمائندہ سید نثار بخاری اور سید شفقت عباس شاہ بخاری کے والدِ، صدر پریس کلب اٹھارہ ہزاری سید شعیب الحسن بخاری کے دادا جان، سید الطاف حسین شاہ حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں صحافی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔مرحوم کے ایصالِ ثواب اور اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام آج بروز منگل صبح 10:00 بجے ان کی رہائش گاہ، منیر آباد میں ہوگا۔ اہلِ خانہ نے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور متعلقہ افراد سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...