یومِ آزادی اتحاد، ذمہ داری اور حب الوطنی کے عہد کی تجدید کا دن ہے : ندیم شوکت
سمندری(نمائندہ دنیا)نوجوان کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت محمد ندیم شوکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کی نعمت کی قدر کا احساس دلاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments