ریونیو خدمت سروسز شہریوں کو ریلیف دیا جا رہا:اے ڈی سی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے شہریوں کی درخواستوں کی خود سماعت کی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \"عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف\" کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوران شہریوں کی درخواستوں کی خود سماعت کی اور متعلقہ افسروں کو موقع پر ہی فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سائلین کو عزت، سہولت اور بروقت انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ڈاکٹر امتیاز محسن نے کہا کہ فردِ ملکیت، انتقالات، تقسیم اراضی، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو معاملات مقررہ مدت کے اندر نمٹانا حکومت کی واضح پالیسی ہے ، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ اور ہر کیس کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد مختلف محکموں کو ایک چھت تلے لا کر شہریوں کو دربدر ہونے سے بچانا اور انہیں ایک ہی مقام پر تمام ضروری سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ اور دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور عوامی خدمت سروسز کے انعقاد سے گڈ گورننس کو فروغ اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments