چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات
کمالیہ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر 6 جلوس نکالے جائیں گے ، جن میں 2 کیٹیگری اے ، 3 کیٹیگری بی اور ایک کیٹیگری سی کا جلوس شامل ہے ، جبکہ 6 مجالس کیٹیگری سی میں منعقد ہوں گی۔ضلع کا مرکزی اور اہم جلوس تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود میں واقع مرکزی امام بارگاہ سے کاشف سجاد کھرل کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا معلے ، ریلوے اسٹیشن کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments