دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، دو افراد زخمی
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) شورکوٹ جھنگ روڈ پر میرک سیال کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 40 سالہ محمد صفدر، سکنہ میرک سیال، شورکوٹ، اور 28 سالہ عثمان، سکنہ ضلع لیہ، شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments