نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں بشیر احمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ رحمت پارک کے قریب ملزموں نے مبینہ طور پر اسے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے باتوں میں الجھا کر نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments