چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \"کرائم فری پنجاب\" کے تحت چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں تین ملزمان گرفتار کرکے 1200 گرام ہیروئن اور شراب برآمد کی گئی۔ گیس ریفلنگ، غفلت و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ اور بجلی چوری کے مقدمات میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments