دیہاتیوں نے ٹرانسفارمر چوری کی واردات ناکام بنا دی

دیہاتیوں نے ٹرانسفارمر چوری کی واردات ناکام بنا دی

سات رکنی چور گینگ کے ایک ملزم کو پکڑ اگیا ، ملزموں نے فائرنگ بھی کی

بچیانہ(نمائندہ دنیا) دیہاتیوں نے ٹرانسفارمر چوری کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ سات رکنی چور گینگ کے ایک ملزم کو پکڑ لیا، جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرفتار ملزم سے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہونے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ رات تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 631 گ ب دان نگلی میں مبینہ طور پر سات رکنی گینگ زرعی اراضی میں نصب ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر چوری کر رہا تھا کہ وہاں موجود زمیندار نے انہیں دیکھ کر مقامی افراد کو موقع پر بلا لیا۔عینی شاہدین کے مطابق دیہاتیوں کو آتا دیکھ کر مبینہ چوروں نے فائرنگ کر دی، تاہم تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ اس دوران دیہاتیوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک ملزم کو قابو کر لیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔دیہاتیوں نے گرفتار ملزم کو پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...