کمالیہ :اے سی کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسلوں کا دورہ

 کمالیہ :اے سی کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسلوں کا دورہ

صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل نمبر 59 (چک 713 گ ب) اور یونین کونسل نمبر 66 (چک 714 گ ب) کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، نالوں اور گلیوں کی صفائی سمیت جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مؤثر صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب وژن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ہی تلف کریں تاکہ ایک صحت مند، صاف ستھرا اور خوشگوار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...