سیم و تھور سے متاثرہ 16 دیہات کیلئے 4 سولر ٹیوب ویل نصب
افتتاحی تقریب موضع ماجھی وال میں ہوئی ،نوجوانوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا
ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ کے مغربی دیہات میں سیم و تھور سے متاثرہ 16 دیہات کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سماجی شخصیت حاجی افتخار حسین باو نے اپنی ذاتی لاگت سے چار سولر ٹیوب ویل نصب کرا دیے ، جس پر علاقہ مکینوں اور کسانوں نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سیم و تھور سے متاثرہ 16 دیہات میں گزشتہ کئی برسوں سے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ تباہی کا شکار تھا۔ کبھی سونا اگلنے والی زرعی زمینیں سیم و تھور کی وجہ سے بنجر ہو چکی تھیں، جہاں سرسبز فصلوں کی جگہ نڑا، جڑی بوٹیوں اور خودرو گھاس نے لے لی تھی۔اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے ماضی میں متعدد حکومتی شخصیات، منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف اوقات میں دورے کیے اور سولر ٹیوب ویل سسٹم لگانے کے اعلانات بھی کیے ، تاہم عملی طور پر کسانوں کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکا۔افتتاحی تقریب موضع ماجھی وال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقہ مکینوں اور کسانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments