فضائیہ انٹر کالج مشاف گڑھ میں عائشہ قرۃ العین کی نہم جماعت میں پہلی پوزیشن
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چودھری اصغر گجر (پراسیکیوٹر ڈرگ کورٹ سرگودھا) کی بھتیجی عائشہ قرۃ العین، دختر محمد ارشد گجر نے فضائیہ انٹر کالج مشاف گڑھ میں نہم جماعت کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
طالبہ عائشہ قرۃ العین نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت، کالج انتظامیہ کی خصوصی نگرانی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان شا اللہ آئندہ بھی اپنی تعلیمی کارکردگی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گی اور وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی کے لیے محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments