فیسکو کے ایس ڈی او چودھری ذوالفقار علی دھاریوال باعزت ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد
بلوچنی(نمائندہ دنیا )فیسکو کے ایس ڈی او چودھری ذوالفقار علی دھاریوال کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر 132 کے وی گرڈ سٹیشن، جھنگ روڈ فیصل آباد میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں فیسکو کے افسروں، ملازمین اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں فیسکو کے ایکسیئن الطاف کاشف، ایکسیئن نصر اللہ، ایس ڈی او سعود احمد سپرا، ریٹائرڈ ایس ڈی او میاں محمد ظفر سمیت دیگر افسر ، ملازمین اور معززین شریک ہوئے ۔اس موقع پر چودھر ی علی احمد دھاریوال، چوہدری محمد سلیم دھاریوال، چوہدری افتخار علی دھاریوال، ڈاکٹر زعیم ذوالفقار (ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس) اور سینئر صحافی چودھری محمد مسعود باٹھ نے ریٹائرڈ ایس ڈی او چوہدری ذوالفقار علی دھاریوال کو پھولوں کے ہار پہنائے ، گلدستے پیش کیے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments