36 سال بعد کلاس فیلوز کا یادگار ملاپ،’’نشستِ ماضی‘‘ کا انعقاد

36 سال بعد کلاس فیلوز کا یادگار ملاپ،’’نشستِ ماضی‘‘ کا انعقاد

طالب علمی کے سنہری ایام کو یاد کیا اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کی گئیں

سمندری(نمائندہ دنیا) 36 سال بعد کلاس فیلوز کا یادگار ملاپ کنول ہوٹل، 65 بائی پاس پر منعقد ہوا، جہاں \"نشستِ ماضی\" کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملاقات کی، طالب علمی کے سنہری ایام کو یاد کیا اور ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔ شرکاء نے اپنی موجودہ پیشہ ورانہ، سماجی اور خاندانی سرگرمیوں سے بھی ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی باہمی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں ضیاء اللہ، چوہدری رضوان بٹ، رانا محمد جاوید، توقیر بابر، ارشد کسانہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے خوشگوار گفتگو، قہقہوں اور پرانی یادوں سے بھرپور لمحات گزارے ۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے مشترکہ ظہرانہ کیا اور آئندہ بھی ایسے دوستانہ اجتماعات باقاعدگی سے منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...