تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں:ملک شاہد جاوید
سمندری(نمائندہ دنیا )نوجوان کاروباری اور سماجی شخصیت ملک شاہد جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ کاروباری حالات میں تاجروں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے ، جن کے حل کے لیے حکومت کو مؤثر اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے لیے کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنا ناگزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی خدمت اور باہمی تعاون ہی ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت کردار ادا کریں، دیانتداری، محنت اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments