تاجر برادری کے اعزاز میں عشائیہ، اتحاد و اتفاق پر زور
کمالیہ (نمائندہ دنیا) ملک یونین کے صدر غلام مرتضیٰ بھٹی اور نو منتخب جنرل سیکرٹری عامر ڈوگر کی جانب سے مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں تاجر برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اکبر علی، جنرل سیکرٹری شہباز احمد، سرپرست اعلیٰ حاجی فضل الرحمن، چیئرمین چوہدری لیاقت رحمانی، وائس چیئرمین حاجی محمد اسلم، سینئر نائب صدر محسن رضا، نائب صدر حاجی آصف، غلام مرتضیٰ بھٹی، حاجی محمد انور، محمد طبیب، کوآرڈینیٹر طارق رحمانی، فنانس سیکرٹری عبدالقادر بٹ، ابراہیم (اے جے ٹریڈرز)، رانا وقاص، نائب صدر ملک یونین رانا محمد عمر، فنانس سیکرٹری ملک یونین اور دیگر عہدیداران و ممبران شریک ہوئے ۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اکبر علی اور جنرل سیکرٹری شہباز احمد نے غلام مرتضیٰ بھٹی اور عامر ڈوگر کو مبارکباد دیتے ہوئے عشائیے کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments