چہلم حضرت امام حسینؓ، چنیوٹ پولیس کے انتظامات مکمل
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 17 جلوس اور 16 مجالس منعقد ہوں گی، جن میں ایک جلوس کیٹیگری اے ، پانچ کیٹیگری بی اور 11 کیٹیگری سی میں شامل ہیں، جبکہ تین مجالس کیٹیگری بی اور 13 کیٹیگری سی کی ہیں۔تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے ۔ حساس مقامات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں، ویڈیو ریکارڈنگ، سرویلنس گاڑیوں، سمارٹ سٹی چنیوٹ اور کنٹرول روم کے ذریعے کی جائے گی۔جلوسوں کے داخلی راستوں پر فور لیئر سیکیورٹی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، جسمانی تلاشی اور خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments