نہری کھال توڑ کر پانی چوری 40 افراد کیخلاف مقدمہدرج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے والے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران 40 افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرتے ہوئے اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments