سوئی گیس ٹیم پر تشدد،اہلکاریرغمال، سرکاری تنصیبات کی توڑ پھوڑ

سوئی گیس ٹیم پر تشدد،اہلکاریرغمال، سرکاری تنصیبات کی توڑ پھوڑ

ملزمان نے اہلکاروں کو سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا، سنگین دھمکیاں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ نشاط آباد کے علاقے نلکہ کوہالہ میں محکمہ سوئی گیس کی ٹیم پر حملہ کر کے ملازمین کو مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی ٹیم سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزمان نے اہلکاروں کو قابو کر لیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا۔ ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ محکمہ کی تنصیبات کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...