ناراض بیوی کو منانے آنے والے شوہر کا چھریوں سے حملہ

ناراض بیوی کو منانے آنے والے شوہر کا چھریوں سے حملہ

فاخرہ کی شادی ملزم معظم سے ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی پر مائیکے آئی ہوئی تھی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناراض بیوی کو منانے کے بہانے آنے والے شوہر نے خاتون پر تیز دھار چھریوں سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ تھانہ نشاط آباد میں یاسین نامی شہری کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق اس کی بیٹی فاخرہ کی شادی ملزم معظم سے ہوئی تھی، تاہم گھریلو ناچاقی کے باعث وہ ناراض ہو کر اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ ملزم معظم اسے منانے کے بہانے آیا، قابو کر کے تیز دھار چھریوں کے وار کیے جس سے وہ لہولہان ہو گئی، جبکہ ملزم نے دھمکیاں بھی دیں۔ اہل خانہ نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...