وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا جس میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر خطرناک حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments