کاروباری لین دین ، شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حسنا صدیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کا سامان حاصل کیا اور اس کے عوض رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ لیکن اسے رقم ادا کرنے کی بجائے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments