گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں شفیق نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا 35 سالہ بیٹا خطیب کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا۔ جسے مبینہ طور پر راستے سے ہی ملز موں نے اغواکر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments