محمد سعید قاسم انتقال کر گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ننکانہ کے رہنما اور متحرک کارکن محمد سعید قاسم (قاسم پرنٹنگ پریس، امین پور بازار) مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال پر مذہبی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی، خالد محمود اعظم آبادی، مولانا عبدالشکور کاظم، محمد عارف، حبیب الرحمٰن بٹ، حافظ ولید خالد، محمد شہزاد شیرازی، مرزا محمد آفتاب، ملک محمد شہزاد، مدثر خالد، مرزا محمد رفیق، ہاشم ہارون، محمد علی زاہد اور دیگر رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم جماعت کا ایک مخلص، بے لوث اور قیمتی اثاثہ تھے ، جنہوں نے پوری زندگی دینی، جماعتی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments