نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے سینٹرل جیل کے عقب میں قائم جنازہ گاہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آیا عثمان نامی شہری رش کی وجہ سے جیب تراشوں کا شکار بن گیا اور اس دوران اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments