احتجاج ، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 33 افراد پر مقدمہ

 احتجاج ، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 33 افراد پر مقدمہ

حکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کیا گیا تھا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حکومت مخالف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری کے قریب پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے حکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کیا گیا تھا۔ جس سے دیگر شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا تھا۔ جبکہ اس دوران حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔ تمام پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...