بجلی چوری کرتے صارف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) فیسکو ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
فیسکو حکام کو اطلاع ملی تھی کہ پارک سٹی گوجرہ کا رہائشی محمد صیام میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی استعمال کر رہا ہے ۔ ٹیم نے چھاپہ مار کر میٹر اتار لیا اور واقعہ سے متعلق سٹی پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments