دیوار گرانے سے منع کرنے پر2خواتین پر تشدد

دیوار گرانے سے منع  کرنے پر2خواتین پر تشدد

گوجرہ (نمائندہ دنیا )دیوار گرانے سے روکنے پر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ چک نمبر 304 ج ب کے فاروق ایلبٹ مسیح نے صدر تھانے میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ عارف مسیح اور دیگر افراد ان کے گھر کی دیوار گرا رہے تھے۔

جب ان کی اہلیہ اور والدہ نے منع کیا تو ملز م مشتعل ہو گئے ، گھر میں داخل ہو کر دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...