فلنگ سٹیشن کے عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی گوجرہ روڈ پر واقع فرینڈ شپ فلنگ اسٹیشن کے ورکرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں شرکاء کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں رجسٹریشن، بیسک لائف سپورٹ، ابتدائی طبی امداد اور فائر فائٹنگ کی عملی تربیت دی گئی۔ مختلف عملی مشقوں کے ذریعے آگ لگنے ، حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ردعمل کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ حساس مقامات پر کام کرنے والے افراد کی تربیت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments