بے نظیر انکم سپورٹ سروے کے نام پر نوسرباز سرگرم

بے نظیر انکم سپورٹ سروے کے نام پر نوسرباز سرگرم

گھروں میں جا کر سادہ لوح خواتین سے تین سے پانچ ہزار وصول کر رہے

گوجرہ (نمائندہ دنیا )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سروے کے بہانے مختلف دیہات میں نوسرباز خواتین سے رقوم بٹورنے لگے ۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل بھر کے مختلف چکوک میں مردوں اور خواتین پر مشتمل گروہ سروے کے نام پر گھروں میں جا کر سادہ لوح خواتین سے تین سے پانچ ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ حالانکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کیلئے تحصیل گوجرہ میں باقاعدہ دفتر قائم ہے جہاں سروے بلا معاوضہ کیا جاتا ہے ۔ نوسرباز رجسٹرڈ خواتین کو یہ کہہ کر بھی خوفزدہ کر رہے ہیں کہ سروے نہ کرانے کی صورت میں انکی امدادی رقم بند کر دی جائے گی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...