ڈپٹی کمشنر کا دورہ سمندری، ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ
سول ہسپتال میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کا جائزہ لیا
سمندری (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے سمندری کا دورہ کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر، شہباز شریف پارک اور مختلف زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سول ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز و عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اراضی ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے تمام معاملات میرٹ، شفافیت اور مقررہ وقت میں نمٹانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف پارک میں صفائی، شجرکاری، خوبصورتی اور عوامی تفریحی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، جبکہ زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کے تعمیراتی معیار اور رفتار پر اطمینان بخش پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ناقص میٹریل یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments