ٹریفک انچارج کے صاحبزادے کے میٹرک میں 1172 نمبر ز
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سینئر ٹریفک انچارج محمد اشتیاق سرگانہ کے صاحبزادے محمد ثقلین نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1172 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
ان کی شاندار کارکردگی پر اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب، پولیس افسروں ، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں نے محمد اشتیاق سرگانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محمد ثقلین کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments