ایم ڈی واسا چنیوٹ کو مبینہ بدعنوانی پر معطل کر دیا گیا

 ایم ڈی واسا چنیوٹ کو مبینہ بدعنوانی پر معطل کر دیا گیا

پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی ، عارف وڑائچ کو اضافی چارج مل گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے واسا چنیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد رفیع کو مبینہ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ محکمانہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت عمل میں لائی گئی، جبکہ معطلی کے دوران انہیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا، لاہور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکومت نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عارف وڑائچ کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...