ٹوبہ :پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 26افراد کیخلاف مقدمہ، ضمانت منظور

ٹوبہ :پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت   26افراد کیخلاف مقدمہ، ضمانت منظور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر احتجاجی ریلی نکالنے کے الزام میں تھانہ سٹی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے چودھری سعید احمد سعیدی، سردار خاور شیر گادھی سمیت 26 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف روڈ بلاک کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن کینال روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے احتجاجی ریلی کی صورت میں روانہ ہوئے تھے ۔ مقدمے میں ابتدائی طور پر ریسٹورنٹ کے مالک اور منیجر کو بھی نامزد کیا گیا تاہم عدالت نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں 26 اگست تک منظور کر لی گئیں۔ اس موقع پر میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتجاج آئینی اور پرامن حق تھا، مقدمہ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے ، لہٰذا بے بنیاد مقدمہ واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...