بجلی اور پٹرول سستا کیے بغیر مہنگائی پر قابو ممکن نہیں:شہباز احمد گجر

 بجلی اور پٹرول سستا کیے بغیر مہنگائی  پر قابو ممکن نہیں:شہباز احمد گجر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول سستا کیے بغیر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول پر فی لیٹر تقریباً 125 روپے پٹرولیم لیوی کی وصولی عوام کا استحصال ہے ، جسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جائے ، کیونکہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں عوام پر بھاری مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، جس سے گردشی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے ، بصورت دیگر عوام کو احتجاج اور استعفے کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...