چنیوٹ :برآمدے کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

چنیوٹ :برآمدے کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

بارش کی وجہ سے کزور چھت گری ،تقی محمد کو ریسکیو اہلکاروں نے نکالا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بارش کے باعث ایک برآمدے کی چھت گرنے سے 60 سالہ شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تھانہ سٹی روڈ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں تقی محمد ولد غلام محمد ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...