ارکان اسمبلی کی چودھری عبدالباری گجر کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت
سمندری (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر اور رکن قومی اسمبلی چودھری ندیم عباس ربیرہ نے چودھری عبدالباری گجر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
دونوں ارکان اسمبلی مرحوم کی رہائش گاہ گئے ، جہاں انہوں نے چودھری ارشاد گجر، ایس پی انسپکٹر شاہد گجر (کراچی والے ) اور چودھری افتخار گجر (سیکرٹری برائے ایم این اے ) سمیت دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالباری گجر ایک نیک، بااخلاق اور باعزت شخصیت تھے جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments