پروفیشنل فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری

پروفیشنل فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پروفیشنل فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) فیصل آباد کی حلفِ وفاداری کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی معروف فوٹوگرافر فرزند علی تھے۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور کہا کہ فوٹوگرافی محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک عظیم فن ہے ، اس لیے فوٹوگرافر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہئیں۔تقریب میں نو منتخب وائس چیئرمین شہباز بھٹی، نائب صدور رانا محمد جاوید (سمندری) اور محمد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر راؤ مبشر کو میڈیا سیکرٹری اور عبدالماجد کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا۔صدر محمد احمد نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے تنظیم کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جبکہ چیئرمین سید تنویر حسین زیدی، بورڈ ممبران میاں محمد شاہد، محمد شفیق، محمد یٰسین، محمد عرفان، خضر حیات اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...