پنڈی بھٹیاں :گورنمنٹ پرائمری سکول میں20سال سے تدریسی سرگرمیاں بند،عمارت کھنڈر

پنڈی  بھٹیاں :گورنمنٹ  پرائمری  سکول  میں20سال  سے  تدریسی  سرگرمیاں  بند،عمارت  کھنڈر

نواحی گاؤں ٹھٹھہ حشمت میں واقع سکول میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے پر عمارت میں توسیع کیلئے تعلیمی سلسلہ بند کیا گیاجو پھر کبھی بحال نہ ہو سکا ،عمارت نشئیوں اورجرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کی بے حسی کی وجہ سے نواحی گاؤں ٹھٹھہ حشمت میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت کھنڈر بننے لگی ،گاؤں میں تقریباً 20سال سے تدریسی سرگرمیاں معطل ،مستقبل کے معمارسینکڑوں بچے تعلیم کے  حق سے محروم ہیں۔ اہل علاقہ نے 1998میں خطیر رقم سے تعمیر ہونیوالے سکول کیلئے مقامی افراد نے ذاتی زمین فراہم کی تاہم طلبا کی تعداد زیادہ ہونے پر عمارت کی توسیع کے نام پر کلاسیں بند کی گئیں جو پھر کبھی بحال نہیں ہو سکیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے بارہا محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا حتیٰ کہ صوبائی محتسب کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے سکول کی خالی عمارت نشہ کے عادی افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکی ہے جس سے علاقے میں چوری اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور لاکھوں روپے سے تعمیر عمارت بھی کھنڈر بن رہی ہے ۔اہلِ علاقہ نے حکومت پنجاب سے فوری پر تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...