ڈی پی او کی جامع مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
عوام کی جان و مال کا تحفظ اور مؤثر پولیسنگ اولین ترجیح ہے :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامع مسجد چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے ، متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کی ہدایت کی اور پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سمیت نئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور مؤثر پولیسنگ اولین ترجیح ہے ، جبکہ شہری بلاجھجک اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments