آر پی او کی کھلی کچہری، 250 سے زائد درخواستوں پر سماعت

آر پی او کی کھلی کچہری، 250 سے زائد درخواستوں پر سماعت

فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے :سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں ریجن بھر سے آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنی گئیں۔کھلی کچہری کے دوران 250 سے زائد درخواستوں پر سماعت کی گئی، جبکہ آر پی او نے 80 سے زائد درخواستوں پر موقع پر ہی فوری داد رسی اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ باقی درخواستیں مزید انکوائری اور ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کر کے درخواست گزاروں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے ۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ شہریوں کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کمزور و مظلوم طبقے کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں سے بدسلوکی، مقدمات کے اندراج میں بلاجواز تاخیر یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے تمام پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...