سود لینے اور چیک کے ذریعے ہراساں کرنے پر مقدمہ

 سود لینے اور چیک کے ذریعے ہراساں کرنے پر مقدمہ

ملزم نے شہروز کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے بھاری مالیت کا سود وصول کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری سے ادھار رقم پر مبینہ طور پر بھاری سود وصول کرنے اور ضمانتی چیک کے ذریعے قانونی کارروائی کی دھمکی دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے شہروز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ادھار دی گئی رقم پر بھاری مالیت کا سود وصول کیا۔ مدعی کے مطابق ملزم نے بطور ضمانت رکھوائے گئے چیک پر قانونی کارروائی کروانے کا خوف دلاتے ہوئے اسے مبینہ طور پر ذہنی اذیت میں مبتلا کیے رکھا۔پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...