چناب کلب میں سالویشن آرمی چرچ یوتھ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

چناب کلب میں سالویشن آرمی چرچ یوتھ  کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)دی سالویشن آرمی چرچ فیصل آباد یوتھ کے صدر عامر رحمت کی جانب سے چناب کلب میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

جس میں میجر شہزاد مجید، سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور صدر سی بی اے واسا میاں مقصود احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران جشن آزادی پاکستان کا خصوصی کیک کاٹا گیا جبکہ ملک پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے ملک کے مضبوط دفاع اور قومی خدمات کے اعتراف میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں شرکا نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...