ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں  شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں اور نوسر بازوں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 306 ج ب کا محمد فیاض گاؤں سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کی طرف آرہا تھا کہ۔۔۔

گاؤں کے قریب ہی چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کے قبضہ سے چار لاکھ بہتر ہزار روپے نقدی چھین لی۔طفیل کالونی کا صدی محمدمقامی بینک آیا ہواتھاکہ نوسر باز نے جھانسہ دے کر اس سے 50ہزارروپے اینٹھ لئے ۔ محلہ تحصیل آفس روڈ کا محمد عامر پینسرہ روڈ پر چک نمبر 281 ج ب کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل افراد نے لفٹ دینے کے بہانے مو ٹر سائیکل سوار کروا لیا اور راستے میں اسکی جیب سے ہزاروں روپے نکال لئے اور فرار ہو گئے ۔ صدروسٹی پولیس گوجرہ کو وارداتوں سے آگاہ کر دیاگیا ہے اور پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے .

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...