کمشنر نے بزرگ کو آزادی کیک کٹنگ کا مہمان خصوصی بنا دیا
بزرگ شہری نے جشن آزادی کا کیک کاٹا ،کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت پو دا لگایا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ای خدمت مرکز میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک بزرگ شہری کی نشست پر جاکر انہیں کیک کٹنگ کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔ بزرگ شہری نے جشن آزادی کا کیک کاٹا جبکہ کمشنر نے انہیں کیک کھلایا۔کمشنر فیصل آباد نے ای خدمت مرکز کی حدود میں شجرکاری مہم کے تحت خود بھی پودا لگایا اور موجود افراد کے ہمراہ شجرکاری میں حصہ لیا۔ انہوں نے خدمت مرکز کے فرسٹ فلور پر غیر فعال ایئرکنڈیشنڈ کو فوری فعال کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ویک سسٹم کی بحالی تک متبادل انتظام کیا جائے ۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے خدمت مرکز میں مختلف سروسز کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور مرکز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں جشن آزادی کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات شروع ہوگئی ہیں، جبکہ یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو صبح 8 بجے کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments