اہلِ ادب اور نوجوانوں کیلئے ہر وقت حاضر رہیں گے ،اورنگزیب کچھی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے کہا ہے کہ حکومت اہلِ قلم کی فلاح و بہبود اور ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔۔۔
، جبکہ ادیب اور دانشور معاشرے کی فکری رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وہ اکادمی ادبیات پاکستان، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تیسرے ‘‘نسلِ نو ادبی میلے ’’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں ملک بھر سے منتخب نوجوانوں، ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے نوجوانوں، بالخصوص نوجوان خواتین کو قوم کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ادب اور اہلِ قلم کی سرپرستی کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کی تین سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ڈاکٹر نجیبہ عارف آئندہ تین سال بھی اکادمی سے وابستہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری جہاں بھی ہوگی، وہ اہلِ ادب اور نوجوانوں کے لیے ہر وقت حاضر رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments