جھنگ روڈ پر میٹرو منصوبے کے ڈیوائیڈر شہریوں کیلئے عذاب

جھنگ روڈ پر میٹرو منصوبے کے ڈیوائیڈر شہریوں کیلئے عذاب

ایک کلومیٹر سے زائد فاصلے میں یوٹرن نہ ہونے سے لو گوں کو مشکلات

پینسرہ (نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ پر میٹرو منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کام اور سڑک کے درمیان لگائے گئے ڈیوائیڈر شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئے ۔ جڑانوالہ روڈ، جھنگ روڈ اور چوہلہ پلی کے مختلف حصوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ بعض مقامات پر ڈیوائیڈرز کی توڑ پھوڑ بھی کی جا رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق چلڈرن ہسپتال سے چوہلہ پلی تک ایک کلومیٹر سے زائد کے علاقے میں نہ کوئی مناسب یوٹرن رکھا گیا ہے اور نہ ہی پیدل چلنے والوں کے لیے گزرگاہ چھوڑی گئی ہے ، جس کے باعث چلڈرن ہسپتال، زرعی یونیورسٹی اور جھنگ روڈ سے اپنے گھروں کو جانے والے طلبہ و طالبات سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔خصوصاً خواتین اور طالبات کو تعلیمی اداروں سے واپسی پر مقررہ مقام پر اترنے کے بعد کئی کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گھروں تک پہنچنا پڑتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کے قریب اترنے والے مسافروں کو گھروں تک پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے جبکہ چوہلہ پلی کے قریب اترنے والے افراد کو بھی واپس آنے کے لیے اضافی فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور منصوبے کے متعلقہ حکام و ٹھیکیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران عوام کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے اور کم از کم پیدل چلنے والوں کے لیے مناسب کٹ، گزرگاہ یا یوٹرن بنایا جائے تاکہ خواتین، بچوں، طلبہ اور دیگر شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...