ٹوبہ:ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا آغاز
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا آغاز کردیا ہے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ اور ایس پی سیف سٹی ریجن فیصل آباد رضا اللہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ای چالان سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ای چالان سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل مزید مؤثر، شفاف اور آسان بنایا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک ڈسپلن بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments