سمندری میں گولی لگی نامعلوم لاش برآمد
سمندری (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کے علاقہ میں گولی لگی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کو 12 مربعہ کے قریب لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments